سید اعجاز
پلوامہ //پولیس نے جمعرات کو پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ کے لیل ہار گاو¿ں میں "دیوی وشنو” کی ایک پرانی مورتی برآمد کرکے محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کے حوالے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، پلوامہ پولیس کو کل کاکا پورہ کے گاو¿ں لیہار کے لوگوں کی جانب سے ایک اطلاع ملی کہ کچھ مقامی لوگوں نے ایک مورتی کا پتہ لگایا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ "تین سروں والی دیوی وشنو”۔اس پر پولیس اسٹیشن کاکاپورہ سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور پرانی مورتی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس کے بعد پلوامہ پولیس نے آثار قدیمہ کی ٹیم کو اس بارے میں مطلع کیا اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد، اسے ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ کے سروے کے حوالے کیا گیا۔ اس میں لکھا ہے کہ اس بت کا ماخذ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے، جب کہ تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ اب بھی ایسے مزید بت کھودنے کی کوششیں جاری ہیں جو گزشتہ دہائیوں کے پرانے ہوسکتے ہیں۔