کووڈ19 کے معاملات میں کمی کے بیچ اور اسکولوں میں آف لائن کلاسز کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی،جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (BOSE) نے 10ویں اور12ویں کلاس کے سالانہ بورڈ امتحانات میں طلباءطالبات (اُمیدواروں) کوگزشتہ کچھ برسوں سے نصاب میں دی گئی نرمی یاچھوٹ واپس لے لی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے جب تعلیمی اداروں کو طویل بندش کا سامنا تھا، کووِڈ19 وبائی مرض کے دوران اپنے امتحان میں شرکت کے لئے طلبہ کونصاب میں یہ رعایت دی گئی تھی۔جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر فاروق احمد پیر کے ذریعہ جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اسبات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مختلف بورڈ امتحانات میں بیٹھنے کے لیے کووڈ19 کی وجہ سے طلبہ کونصاب میں دی جانے والی رعایتیں واپس لے لی گئی ہیں