جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز سکھ برادری نے بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عزت و احترام سے منایا گیا۔بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور14 اپریل کو خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔وادی کے اطراف و اکناف میں واقع گرداوروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سری نگر میں کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی (رح) کی زیارت گاہ اورشاریکا دیوی کا مندر نزدیک میں ہی واقع ہیں۔اس گروارے میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و زن اور بچے اور عمر رسیدہ لوگ شامل تھے، نے حاضر ہو کر پوجا پاٹ کی