چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور جل شکتی محکمہ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں بجلی اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جل شکتی ایم راجو ، ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان ، ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل ڈاکٹر بشارت قیوم ، سیکرٹری ( ٹیکنیکل ) پی ڈی ڈی بشیر احمد ڈار ، چیف انجینئر پی ایچ ای کشمیر بشارت جے کاوسہ ، چیف انجینئر پی ڈی ڈی ( ٹرانسمیشن ) حشمت قاضی ، چیف انجینئر پروجیکٹس پی ڈی ڈی لطیف احمد ، ڈائریکٹر فائنانس جل شکتی لطیف احمد پوسوال نے شرکت کی