سپورٹس ڈیسک
اونتی پورہ: ڈپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کشمیر کی جانب سے جمعرات کو چارلی گنڈ اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جسمیں کھلاڑیوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر اور اپنی پارٹی کے لیڈر اوتار سنگھ مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے۔
تقریب کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کود میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں کھtیل کود کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا، جبکہ انہوں نے لوگوں کو شب قدر اور جمعة الوداع پر مبارک باد بھی دی۔