نیوز ڈیسک
اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کشمیر میں شعبہ منیجمنٹ سٹیڈیز کی جانب سے عید الفطر کے پیش نظر طلباء کو ٹریننگ دینے کے لئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سٹوڈنٹس کلب کے بینر تلے کچھ سٹال قائم کئے گئے تھے۔
اس موقعہ پر طلباء کو دو روز تک بیکری اور دیگر چیزیں فروخت کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے منیجمنٹ سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان بشیر نے بتایا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ طلباء کو عملی طور پر کاروبار کے بارے میں ٹریننگ دی جائے، تاکہ وہ مستقبل میں اپنے کاروباری مراکز قائم کرسکیں۔