ترال: منشیات کی وباہ کو روکنے کے مقصد سے جمعہ کو ایکسائز اور محکمہ مال کی جانب سے ترال میں خشخاش کی کاشت کے خلاف مہم چلائی گئی، جس دوران سیموہ علاقے میں مختلف جگہوں پر اس فصل کو تباہ کیا گیا۔ یہ مہم ایکسائز آفیسر جنوبی کشمیر سمیر احمد اور تحصیلدار ترال سجاد احمد کی نگرانی میں چلائی گئی، جس دوران ٹیم نے علاقے کے ارد گرد خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا ہے۔مہم کے دوران متعلقہ افسران نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فصل کو اگانے سے پرہیز کریں۔انتظامیہ کی جانب اس سے پہلے بھی اونتی پورہ کے بارگام علاقے میں اسی طرح کی ایک مہم چلائی گئی تھی، جس دوران مزکورہ علاقے میں موجود خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا گیا تھا۔