نا گزٹیڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن (نگوا) سکمز صورہ کاایک وفد منگل کے روزاشتیاق بیگ کی صدارت میں ایڈیشنل ڈائر ایکٹر سکمز صورہ گلزار شبنم کے ساتھ ملاقی ہوا ہے جس میں ملازمین کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کو ایڈیشنل ڈائر ایکٹر کی نوٹس میں لایاگیا ہے۔نگوا سکمز صدر،گورنمنٹ ائمپلائز کانفرنس کے سینئر نائب صدر،کنسلٹیٹو کمیٹی اور چیر مین جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اس میٹنگ میں شریک ہوئے ۔منعقدہ میٹنگ میں دیگر مسائل کے علاوہ ہسپتال میں افرادی قت کی کمی کو دور کرنے پر بھی بات ہوئی ۔وفد نے نے ایڈیشنل دائر ایکٹر کو بتایاکہ ہسپتال میں ہر ماہ میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد نوکری سے سبکدوش ہو رہے ہیں لیکن ان کی جگہ کسی کو تعینات نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کام کاج پر برا اثر پڑ رہا ہے جبکہ یہاں تعینات ملازمین پر بھی کام کا کافی زیادہ بوجھ اس وجہ سے بڑ گیا ہے جس کے باعث مریضوں کو بھی علاقے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان مسائل کے ساتھ ساتھ کیجول لیبرس کی مستقلی جو کئی سال سے یہاں تن دہی سے کام کر کے دن رات اپنے فرائض انجام دے رہیں ہیں اس کے باجوود بھی انکو مستقل نہیں کیا گیا ہے انہوںایس ایف سی ٹینڈرینگ ریوو میٹنگ کو فوری طور منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائر ایکٹر کی تعیناتی کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا گیا ہے جہاں انہوں نے انہیں مبارک باد پیش کر کے ان کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اشتیاق بیگ نے نمائند ے کو میٹنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ انتہائی خشگوار ماحول میں منعقد ہوئی ہے جس میں گلزار شبنم صاحب نے انہیں تمام مسائل اور معاملات پر ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا ہے ۔