سید اعجاز
پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک پولیس افسر کی گولیوں سے چھلنی لاش ہفتہ کی صبح پامپور کے سمبورہ علاقے میں اس کے گھر کے قریب دھان کے کھیتوں سے برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ پولیس سب انسپکٹر کی لاش، جو IRP 23 بٹالین میں تعینات تھے، آج صبح ان کے گھر کے قریب دھان کے کھیتوں سے ملی۔متوفی پولیس سب انسپکٹر کی شناخت فاروق احمد میر ساکن سمبورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ کل شام کو اپنے دھان کے کھیتوں میں کام کے لیے اپنے گھر سے نکلا تھا جہاں اسے عسکریت پسندوں نے پستول کا استعمال کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔