سرینگر /وادی کے سینر صحافی، جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن کے صدر اور انگریزی اخبار”دی مرر آف کشمیر ” کے مدیر اعلی غلام حسن کلو کی اہلیہ سنیچر کی صبح اس دنیا سے کوچ کرگئی ۔نماز جنازہ دوپہر 2 بجے حیدر پورہ میں ادا کی گئی ہے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی یے جبکہ وادی کشمیر کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنےوالے لوگوں نے غلام حسن کلو کے ساتھ تعزیت کا، اظہار کیا ہے۔اس دوران نان گزٹیڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن سکمز(نگوا)اورجموں وکشمیر ایمپلائز کانفرنس کے صدر اشتیاق بیگ نےپورے خاندان خاص کر غلام حسن کلو کے ساتھ تعزیت کاچاظہا، ہے۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعا مغفرت اور لواحقین کے صبد جمیل کے لئے دعا کی ہے۔