سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والے سابق ڈی ایس پی فاروق احمد ریشی نے منگل کے روز پیلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس سلسلے میں پی ڈی پی دفتر واقع سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں علاقے محبوبہ مفتی نے پارٹی وکران سمیت فاروق احمد ریشی کا ستقبال کیا ہے ۔فاروق احمد ریشی گزشتہ سال نوکری سے سبک دوش ہوئے ہیں وہ علاقے کے ایک معروف علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کا والد ایک ماہر تعلیم تھے۔اور اس کو انتہائی اہم قد آور شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے ۔فاروق احمد ریشی نے محکمہ پولیس میں نوکری کے دوران الگ الگ مقامات پر اپنے فرائض انجام دئے ہیں جہاں وہ اپنے فرائض تن دہی اور دیانت داری سے انجام دینے کی وجہ سے ہر علاقے میں زبان زد عام تھے ۔وہ سبکدوش ہونے سے پہلے ڈی ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی تھے ۔علاقے کے لوگوں نے ان کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ادھر کچھ ذرائع نے بتایا تھا کہ ترال سے دو ڈی ڈی سی ممبران منظور احمد گنائی اور ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تاہم انہوں نے افوہوں کو مسترد کیا ہےئ۔