سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ترال پائین علاقے میں جمعرات کی شام اس وقت ایک بڑ حادثہ ٹل گیا جب ایک مقامی شہری کو راہ چلتے وقت بجلی کرنٹ کے شدید جھٹکے لگ گئے جس کے نتیجے میںشہری معجزاتی طور بچ نکلا ہے تاہم وہ شدید زخمی ہوا ہے جس کو بعد میں ترال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ دیر گئے تک زیر علاج تھا ۔تفصیلات کے مطابق ترال پائین نذدیک مسجد داﺅ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا یہان راستے میں بجلی کے ایک کھمبے کا انسولیٹربہت پہلے ٹوٹ گیا ہے اور جس لکڑی کے ساتھ وہ لگا ہے وہ بھی بوسیدہ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں جہاں آگ لگنے کا خطرہ لاحق وہی دوسری جانب کرنٹ لوہے کے کھمبے میں داخل ہونے کے ساتھ یہاں پانی کی چھوٹی ندی،اور ایک فنسگ کے ساتھ لگ گیا ہے جہاںچلنے والے لوگوںکو اکثر اوقات بجلی کرنٹ لگ جاتی ہے انہوں نے بتایالوگوں نے محکمے کو بار بار بتایا کہ یہاں کبھی بڑاحادثے ہوگا اس لئے اس کو تبدیل کیاجائے ۔ مقامی لوگوں کے بقول محکمہ کو آج تک سینکڑوں مرتبہ نوٹس میں لانے کے باجود کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے جس کی وجہ سے آج شام 7بجے ایک مقامی شہری بشیر احمد میرایک شہری وہاں سے گزر رہا تھا جس دوران انہیں بجلی کرنٹ نے کئی شدید جھٹکے دئے ہیں ۔اگر چہ بشیر احمد میر معجزاتی طور بچ نکلا ہے تاہم وہ شدید زخمی ہوا ہے جس کو ترال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔بشیر احمد میر نے فون پر بتایاکہ وہ آج صبح پھر ایک بار محکمہ کو یہی بتانے کے لئے گیا تھا کہ یہاں کوئی حادثے ہوگا ۔ انہوں نے بتایا ہم نے محکمے کو تمام سامان بغیر انسو لیٹر جو مارکٹ میں دستیاب نہیں ہوتا فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔اس واقعے پر لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔انہوں کہا ہر سال منٹینسن کے نام زر کثیر خرچ کی جا رہی وہ کیاں جا رہی ہے ۔اس حوالے سے ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی اونتی پورہ ،محمد الطاف نے بتایا کہ وہ کل ہی اس مسئلے کو یہاں تعینات افسران نے اٹھائیں گے۔