جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 19جون کوترال قصبہ میں 2 میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل کی گیی ہیں۔چھترگام میں کیمپ صبح دس بجے شروع ہوگا جس میں ڈی ڈی سی چیرمین ڈاکٹر ہر بخش سنگھ مہمان خصوصی کےبطور شریک رہہں گےجبکہ لام میں ایک بجے کے بعد کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔جہاں پر سکمز کے ایڈیشنل ڈایریکٹر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے
ان طبی کیمپوں میں وادی کے ایک درجن سے زاید معروف ڈاکٹر صاحبان مریضوں کا عللاج و معالجہ کریں گے اور مریضوں کو اپنے مفید مشوروں سے نوازیں گے۔میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ترال کے لام اور چھترگام میں معروف سماجی کارکن مرحوم ایس کے عظیم الدین کی یاد میں منعقد کیا جارہا ہے۔میڈیکل کیمپوں کو گردوارہ پربندھک کمیٹی چھترگام کے اشتراک سے منعقد ہورہا ہے۔