عالمی یوم عطيہ خون یعنی ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے سلسلے میں آج سکمز صورہ میں بلڈ ڈونیشن کمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیی لوگوں نے اپنا خون پیش کیا۔اس موقع پر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اور نگوا سکمز سے وابستہ رضا کا روں کی بڑی تعداد نے حصہ لیکر اپنا خون دھان کیا۔اس موقے پر نگو سکمز کے صدر اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیر مین اشتیاق بیگ کی نگرانی میں رضاکاروں نے خون عطيہ کیا۔بیگ نے بتایا کہ اس دن کو اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے کا مقصد انسانیت کی روشنی پھیلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خون کا عطيہ کرنے سے ہم قیمتی جانوں کو بچانے کا کام کرسکتے ہیں ۔اور مختلف حادثات اور واقعات میں زخمی ہونے والوں کی بھر وقت مدد کر سکتے ہیں۔دری اثناں گاندھی گلوبل فیملی گاندربل کے قاضی عمر نے بھی بلڈ ڈونیٹ کیا۔