سید اعجاز
ترال /جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے چیک راج پورہ علاقے میں پیر کی شام سے شروع ہونے والی جھڑپ منگل کے صبح ختم ہوئی ہے جس میں جیش محمد تنظیم کے دو مقامی جنگجو مارے گئے۔یہ تصام گزشتہ شام فوج کے 42RR سی آر پی ایف اور پولیس کو مصداقہ اطلاع ملنے کے بعد شروع کئے گئے تلاشی آپریشن کے دوران شروع ہوئی تھی ۔آئی جی پی کشمیر کی جانب سے، کشمیر پولیس زون نے لکھا، "مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ترال کے شاہد راتھر اور شوپیاں کے عمر یوسف کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایادیگر جنگجو جرائم کے علاوہ شاہد اری پل کی ایک خاتون شکیلہ اور ایک سکول چپراسی جاوید احمد ساکن لورگام ترال کے قتل میں ملوث تھا۔
جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان راج پورہ میں پیر کو تصادم شروع ہوا تھا اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے اسے روک دیا گیا تھا۔ اور منگل کو صبح ہوتے ہی انکاؤنٹر دوبارہ شروع ہوا جس کے دوران جی ای ایم کے دو عسکریت پسند مارے گئے۔