منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے

ملک کاکساد بازاری میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: سیتا رمن

by Srinagar Mail
03/08/2022
A A
ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دلی

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے لوک سبھا میں قیمتوں میں اضافے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے جمود یا کساد بازاری میں پڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لوک سبھا میں معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کلیکشن اور پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اس بات کی تعریف کرنا ضروری ہے کہ ہمارے لوگ وبائی مرض سے گزرے ہیں اور اس کے بعد جس طرح سے عالمی ویلیو چینز نے ہمیں متاثر کیا ہے۔ حکومت اور آر بی آئی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے، ہم زیادہ تر ممالک سے بہتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، بہت سی ایجنسیاں ملک کے لحاظ سے تشخیص دے رہی ہیں۔ ہر بار جب انہوں نے عالمی ترقی کو کم کیا ہے، ہندوستان بھی ترقی کے لحاظ سے کم ہوا ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی، ہم سب سے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی وصولی پچھلے پانچ مہینوں سے لگاتار 1.49 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بینکنگ سیکٹر بھی دیگر ممالک کے مقابلے صحت مند ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ خوردہ افراط زر کو 7 فیصد سے نیچے لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا، روس-یوکرین جنگ اور دیگر منفی حالات کے باوجود روپیہ ڈالر کے مقابلے نسبتاً مضبوط ہے اور دیگر کرنسیوں سے بہت بہتر بوزیشن میں ہے۔محترمہ سیتا رمن نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں لڑکھڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے مضبوطی سے کھڑا ہے۔وزیر خزانہ نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام منفی حالات کے باوجود ڈالر کے مقابلے روپیہ کی پوزیشن دنیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ریزرو بینک کا معاملہ ہے، پھر بھی حکومت ریزرو بینک کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کی مداخلت روپیہ کی قیمت متعین کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ تلاطم خیز ماحول سے نمٹنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صورتحال کو ایک تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ روپیہ اپنے فطری ڈگر پر چلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ڈالر کے مقابلے روپیہ بری طرح پھسل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا معاملہ ہے اور اس تناظر میں دیکھا جائے تو دوسری کرنسیوں کے مقابلے روپیہ کی حالت بہت اچھی ہے۔ایک رکن کی جانب سے روپے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بیرون ملک مقیم ہندوستانی باشندوں سے رقم طلب کرنے کی تجویز پر انہوں نے کہا کہ وہ اس پر غور کریں گی۔کانگریس کے پرمود تیواری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نے متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت کے دوران روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کا مسئلہ اٹھایا تھا کیونکہ اس وقت معیشت دیگر پیمانوں پر بھی بہت کمزور تھی اور 22 ماہ تک مہنگائی کی شرح ڈبل فیگر میں تھی۔ اس وقت تمام تر منفی حالات کے باوجود روپیہ مضبوط کھڑا ہے اور اس کی پوزیشن نسبتاً بہتر ہے۔اس سے پہلے، وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے کہا کہ حکومت گرتے ہوئے روپے کی قدر بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہیں، جیسے سود کی شرح میں اضافہ، برآمدات کو بڑھانا اور سونے کی درآمد پر ڈیوٹی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت کے دوران روپیہ کی قدر میں 10 سے 12 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ قومی جمہوری اتحاد کی حکومت کے دوران یہ اوسطاً 4.54 فیصد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مرتبہ سات فیصد تک گری ہے۔ریاستوں میں سیس (چنگی) کی تقسیم نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سیس سے جو بھی پیسہ کمایا جاتا ہے، وہ ریاستوں کے ذریعے ریاستوں میں خرچ ہوتا ہے اور اگر کوئی فرق ہوتا ہے تو مرکزی حکومت اس کی تلافی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مرکز کے پاس کچھ نہیں بچتا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال میں مذہبی مقامات میں چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 5افراد گرفتار

Next Post

شہری اپنے سوشل میڈیا اکائو نٹس کے ڈی پی پرترنگا لگائیں :امت شاہ

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
امت شاکا دور ۂ جموں8مئی کو

شہری اپنے سوشل میڈیا اکائو نٹس کے ڈی پی پرترنگا لگائیں :امت شاہ

جموں وکشمیر میں  کورونا وائرس سے مزید 104افرادمتاثر، ایک مریض فوت

جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی لمی چھلانگ/ 741نئے معاملات درج،ایک مریض فوت

OYOانڈیا کے سی اِی او کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

OYOانڈیا کے سی اِی او کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail