نئی دلی
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے تمام شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی پروفائل تصویر تبدیل کرکے ترنگا لگائیں ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی ترنگا بطور پروفائل تصویر رکھیں جس بعد اب وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو کا مشن منانے کی خاطر وزیر اعظم نریندر مودی کی ولولہ انگیز اپیل پر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی ڈی پی تبدیل کرکے اس پر ترنگا لگایا ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ میں سبھی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی پروفائل تصویر کو بدل کر اس پر ترنگا لگائیں اور قومی پرچم کے تئیں اپنی محبت اور احترام کا اظہار کریں۔