او وَائی او اِنڈیا کے سِی اِی او اَنکیت گپتا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔ان کے ساتھ صدر کارپوریٹ افئیرس او وَائی او سدھارتھ داس گپتا بھی تھے۔سی اِی او نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر حکومت کے اشتراک سے سرکردہ ٹریول ٹیک پلیٹ فارم او وائی او ہوٹلز اینڈ ہوم سٹیز کے پروجیکٹ ’’ کرائون آف اِنکریڈیبل اِنڈیا‘‘ کے تحت جموںوکشمیر میں رورل لائیو لی ہڈ س کے لئے 200ہوم سٹے بنانے کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔سی اِی او نے لیفٹیننٹ گورنر کوجموںوکشمیر میں ہوم سٹے مالکان کو کمائی کے مواقع فراہم کرنے ، مہمانوں کے تجربے کو بڑھانے اور ان کی جائیداد کو مؤثر طریقے سے چلانے کے علاوہ سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے ہوم سٹے کی بیداری پیدا کرنے کے پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔بتایا گیا کہ آزادی کا 75 سال کا جشن منانے پر 75 ہوم سٹے 15؍ اگست سے قبل اِفتتاح کے لئے تیار ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے بہترین ثقافت اور روایات کا تجربہ کرنے کے لئے معیاری رہائش او ردیگر سہولیات تیا رکرنے میں او وائی او گروپ کی کوششوں کی تعریف کی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت نے مشن یوتھ کے تحت 500 نوجوانوں کو 50,000 روپے کی ترغیب سے ہوم سٹے کے قیام کے لئے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ہوم سٹیز کے آنے سے دیہی سیاحت کو فروغ ملے گا او رنوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔اسی دوران اَکھل بھارت رچنا تمک سماج کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد جس میں اس کے نیشنل پریذیڈنٹ بی بھوتی کمار مشر ا، جنرل سیکرٹری راجندر ڈیش پانڈے ،ایڈوائزر رمیش جین ،کرنل وِی ایس ورما، بشواناتھ جہا، ثنا ء اللہ تمری صدر اے بی آر ایس جموںوکشمیر شامل تھے ۔اِس کے علاوہ دیگرلوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں معاشرے میں اَمن ، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی خاطر وقف آرگنائزیشن کے کردار ، مقاصد اور کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کو مہاتما گاندھی اور آچاریہ ونوبابھاوے کی تعلیمات کو پھیلانے کے لئے آرگنائزیشن کے مختلف اقدامات اور نوجوانوں پر مبنی دیگر پروگراموں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آرگنائزیشن کے اَرکان پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔