جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

ترال میں مذہبی مقامات میں چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 5افراد گرفتار

by Srinagar Mail
01/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز

ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں میں مذہبی مقامات میں چوری کرنے والے ایک گرہ کا پولیس نے پردہ فاش کر کے5افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ علاقے میں ہونے والی حالیہ چوریوں کے بعد، ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی مدد ایس ایچ او ترال انسپکٹر عبدالرحمان نے کی ۔تفتیش کے دوران تفتیشی ٹیم کی جانب سے بھرپور کوششیں کی گئیں اور ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے اس کے علاوہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے ایک مخصوص اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کیا جنہوں کی شناخت عامر رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکناں گلشن پورہ ترال اور ان کے بہنوئی سجاد احمد شیخ ولد نور محمد شیخ ساکن شیخ پورہ، پدگامپورہ کے بطو رہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ان دونوں کے پاس سے چوری کے آلات تھے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ترال کے علاقے میں چوری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔اس کے علاوہ ان دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے طارق احمد شیخ ولد نور محمد شیخ ساکن گوری پورہ اور شفقت علی ولد محمد ایوب ساکن تھانہ منڈی گوری پورہ اونتی پورہ کے ساتھ مل کر کئی مقامات پر چوری کی وارداتیں سر انجام دئے تھے جن میں حالیہ چوری بھی شامل ہے۔ترال علاقے کے گردواروں میں اس طرح کی نقب زنی کی واردت سر زد ہونے سے فرقہ وارانہ فساد کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے انکشاف پر طارق شیخ اور شفقت علی کی انکشاف پر چھاپے مارے گئے اور ایک ساتھی بلال احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن صراف محلہ، بجبہاڑہ، جو ان کے ساتھ کام کرتا تھا، اور اس کی جیولری کی دکان کو چوری شدہ اشیاء فروخت کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔نقب زنوں کے قبضے سے اب تک لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان (نقدی، طلائی زیورات، ایک کار وغیرہ) برآمد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان کے قبضے سے زبردستی داخلے اور چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے کٹر، ہیکسا بلیڈ، لوہے کی راڈ، سکرو ڈرائیورز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔مشتبہ افراد سے سخت پوچھ گچھ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تمام افراد نہ صرف ناجائز منشیات کے عادی ہیں اور اپنے نشے کی قیمت برداشت کرنے کے لیے وہ اکثر چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔اب تک پکڑے گئے افراد نقب زنوں کے متعدد واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کیس ایف آئی آر نمبرات 120/2022، ، ،116/2022، 49/2022، 70/2022، 02/2022، 98/2021، تھانہ پولیس ترال میں اندراج کئے گئے تھے ۔معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے، گینگ میں ملوث یا اس کی مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کہلیل ترال میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی،پوری بستی میںخوف و ہراس

Next Post

ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے

Related Posts

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

اونتی پورہ: استانی اختر جان کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

اونتی پورہ: استانی اختر جان کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

آئی ٹی آئی ترال میں شجرکاری تقریب منعقد، ادارے کے احاطے میں متعدد پودے لگائے

آئی ٹی آئی ترال میں شجرکاری تقریب منعقد، ادارے کے احاطے میں متعدد پودے لگائے

پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی

پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی

گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد

گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد

Next Post
ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے

ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے

امت شاکا دور ۂ جموں8مئی کو

شہری اپنے سوشل میڈیا اکائو نٹس کے ڈی پی پرترنگا لگائیں :امت شاہ

جموں وکشمیر میں  کورونا وائرس سے مزید 104افرادمتاثر، ایک مریض فوت

جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی لمی چھلانگ/ 741نئے معاملات درج،ایک مریض فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail