سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے لعل پورہ کہلیل ترال میں سنیچر کی شام اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جب علاقے میں ایک خاتون کو ایک بھاری بھر کم ریچھ نے گھر کے صحن سے اس پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے جس کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے فون پر بتایا40سالہ میمونہ بانوں زوجہ نذیر احمد گنائی ساکن کہلیل ترال سنیچر کی شام قریب7بجے مکان سے باہر آئی جس دوران وہ صحن میں کھڑی تھی جہاں موجود ایک کدھو کے پودے کے نیچے سے ایک بھاری بھرکم ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اس کا گوشت نوچنے لگا ہے ۔اس دوران خاتون پر کسی پڑوسی کی نظر پڑی ہے جس نے باقی گائوں والوں کو بلا کر شورا مچایا اس دورا لوگوں نے اگر چہ ریچھ کو یہاں سے بھگا دیا ہے تاہم مزکورہ خاتون شدید زخمی ہوئی ہے جہاں عین شاہدین کے مطابق خاتون کے دانت ریچھ نے باہر نکالے تھے ۔خاتون کو شدید زخمی حالت میں پہلے ایس ڈی ایچ ترال جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کیا ہے ۔ ساری صورتحال کی وجہ سے گائوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔