بشارت رشید
ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل کے ستورہ گاؤں میں بدھ کے روز ریچھ کے حملے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ستورہ ترال کی رہنے والی حسینہ اختر، اہلیہ مشتاق احمد بٹ ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گئی ہے، جس کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل ترال کے کھاسی پورہ اور مونگھامہ گاؤں میں ریچھ کے حملوں کی اطلاع ملی تھی، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔