سرینگر//ڈی ڈی سی ممبرآری پل ترال و سٹینڈنگ کمیٹی ورکس پلوامہ کے چیر مین منظورگنائی نے ڈاکٹربشارت قیوم کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی تعیناتی پر انہیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔ منظور احمد گنائی نے بتایا کہ سابق کشمیر پاورڈسٹری بیوشن کار پوریشن کے منیجنگ ڈائر ڈایکٹر ڈاکٹربشارت قیوم واقعی انتظامیہ میں ایک ایسا افسر ہے آج تک جس جس عہدے پر انہوں نے کام کیااس کو انہوں نے یاد گار بنا دیا۔گنائی نے کہا کہ کشمیر پاورڈسٹری بیوشن کار پوریشن کے منیجنگ ڈائر ایکٹر کے عہدے پر تعینات رہنے کے دوران انکے اور روہت کنسل صاحب کی وجہ سے ہی سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقے تحصیل آری پل کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کے لئے پہلا بجلی رسیونگ اسٹیشن تعمیر ہورہا ہے جو علاقے کے لوگوں کی گزشتہ 30سال کی مانگ تھی ۔انہوں نے بتایا مزکورہ افسران کی عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے اس رسوینگ اسٹیشن پر کام شد و مد سے جاری ہے ۔ڈی ڈی سی ممبرآری پل و سٹینڈنگ کمیٹی ورکس پلوامہ کے چیر مین منظورگنائی نے انہیں مبارک باد پیش کر کے ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی ہے ۔گنائی نے ضلع اننت ناگ کے لوگوں کو ایسا ڈپٹی کمشنر ملنے پر مباک باد پیش کی ہے انہوں نے بتایا واقعی ضلع کے لوگ انتہائی خوش قسمت ہے۔[jeg_weather location=”” auto_location=”false” count=”6″ item=”show”]