سید اعجاز
ترال //جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میںپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں پھکی ضبط کی ہے۔پولیس نے بتایاپولیس اسٹیشن ترال کو ایک خاص اطلاع موصول ہوئی کہ شوکت احمد بٹ ولدغلام محمد بٹ ساکن نادر ترال نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءذخیرہ رکھا ہیں۔اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ترال عبد الرحمان کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مخصوص جگہ پر چھاپہ مارکر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی ، پولیس نے رہائشی مکان سے 433کلو گرام خشخاش پوست کا بھوسا برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ملزمان کو دیگر 03 ساتھیوں سمیت موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی شناخت توصیف آحمد راتھر ولد غلام رسول ساکن پنیر ترال، مظفر احمد لون ولد علی محمد ساکن چیک نور پورہ اور محمد سلیم خان ولدغلام احمد خان ساکن ہنڈورہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 132/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔لوگوں نے ترال پولیس کی کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے مقامی لوگوں نے بتایا ترال میں حال ہی میں پولیس نے عبادت گاہوں اور گھروں کو لوٹنے والے گرہ کو بھی بے نقاب کیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے تعینات افسران کو مبارک باد پیش کی ہے