سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے تحصیل آری پل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اور بارشوں کی پانی کی وجہ سے علاقے میں فصلوں کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی عارضی رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ لوگوں میں مایوسی چھا گئی ہے ۔اس دوران علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں سنیچر کی شام شدید بارشوں کے علاوہ تیز ہوائیں چلے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے واحد فصلو ںمکی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا فصلوں کے علاوہ ندی نالوں میں تغیانی آنے سے دیدار پورہ جواہر پورہ نالے پر موجود آرضی پل کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بنگہ ڈار علاقے میں پل کی عدم دستیابی سے بارشوں یا نالے میں پانی آنے کے ساتھ ہی انہیں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا ”میں نے آج تک کئی مرتبہ یہ مسئلہ حکا م کے ساتھ اٹھایا ہے “تاہم تاحال کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ علاقے میں دونوں پلوں کو فوری طور تعمیر کرنے کے لئے کام شروع کیا جائے ۔ ڈی ڈی سی ممبر نے بیان میں مزید بتایا ہے کہ علاقے میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے انتظامیہ سے ایک ٹیم روانہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ منظور احمد گنائی نے بتایا وہ کود علاقے کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاہم سیکورٹی وجوہات کی بناءپر وہ از کود نہیں جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوا ۔