سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں اونتی پورہ پولیس کی جانب سے آج”رن فار یونٹی “ کے تحت ترال بالا سے ہرد میر تک ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ہے ۔اس دورن دوڑ کے لئے ترال پولیس کی جانب سے حفاظت کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی کئے گئے۔اس دوڑ ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول اور ایس ایچ او ترال عبد الرحمان از خود نگرانی کر رہے تھے ۔دوڑ میں شامل بچوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا تھا اور ہر ایک نوجوان اس دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔لڑکوں کی ریلی میں عاقب منظور یو پی ایس سیر نے پہلی، امت سنگھ گرونانک پبلک اسکول نے دوسری اور اعجاز یوسف ہائی اسکول ماحچھامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی لڑکیوں کے زمرے میں تابینہ رشید سی پی ایم۔اسکول. نے پہلی جبکہ فضا منظور گرلز ہایر سیکنڈری اسکولوں ترال نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمت بگھل نے بتایا کہ ریلی کا مقصد منشیات مخالف رجحان پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے جزبے کو فروغ دینا تھا