ادھم پور میں قتل کا معمہ 10 روز میں حل، ایک گرفتار
جموں: جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک شخص کی ہلاکت کے 10دن بعدپولیس نے اتوار کے روز مبینہ قاتل کی گرفتاری کے ساتھ معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو 20 اکتوبر کو منڈ میں پرنس کیفیٹیریا کے قریب شکتی نگر کے رہنے والے امیت گپتا کی لاش ملی تھی۔
پولیس نے منڈ میں رہنے والے ترون شرما سمیت کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران شرما نے مالی تنازعہ پر گپتا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔شرما کو گرفتار کیا گیا اور تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، انہوں نے کہا۔