سید اعجاز
ترال//وادی کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بلاک ترال ،ڈاڈسرہ اور آری پل میں ”بیک ٹو ولیج4“ کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا ہے جہاں ان پروگراموں میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ہے جبکہ ہر علاقے میں تقریباً عوامی کی ان پروگراموں میں بہتر شرکت دیکھنے کو ملی ہے جہاں انہوں نے اپنے مطالبات اور شکایات افسران کے ساتھ رکھے ہیں۔اس دوران کئی مقامات پر لوگوں نے سابق پروگراموں میں منتخب کاموں کو عملی جامہ نہ پہنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ تحصیل آری پل کے تحت آنے والے گاﺅں سیر جاگیر کے سکول کے صحن میں یہ پروگرام منعقد ہوا ہے جس میںمقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔سیر میں پہلی بار گاﺅں کے نوجوانوں نے بڑ چڑ کر اس پروگرام میں حصہ لیا اور یہاں موجود محکمہ پی ایم جو ایس وائی کے چیف انجینئر جس کو علاقے میں تعینات رکھا گیا تھا کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے کو اپنے مشکلات اور مسائل سنائے ۔انہوں افسران کو بتایا کچھ کام سابق بیک ٹو ولیج میں رکھا گیا تھا جن کو بعد میں عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ہے ۔ سیر ترال کے پروگرام میں پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینئر کے علاوہ ،بی ڈی او آری پل ،ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ہے ۔اس دوران منظور احمد گنائی نے اس بات پر شدید ناراضی گی کا اظہار کیا ہے کہ اس پروگرام میں بیشتر محکموں کے افسران نے اپنی موجودگی کے بجائے اپنے محکموں کے چھوٹے درجے کے ملازمین کو یہاں دستیاب رکھا تھاجس کسی سوال کا جواب دینے کے اہل نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا اکثر اس طرح کے پروگراموں کی ناکامی کے زمہ دار بھی یہی افسران ہیں جو اس پروگراموں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں انہوں اس بارے میں ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بہانہ باز افسران کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ سرکار کی جانب سے عوام کے لئے بنایا گیا پروگروام کامیاب ہو سکے اور عوام کو بھی بہتر انداز میں فایدہ مل سکے ۔اس دوران کچھ ملازمین نے بتایا کہ علاقے میں اور بھی پروگرام چل رہے تھے اور افسران کا ہر ایک جگہ پر حاضر ہونا ممکن نہیں ہوا ہے ۔تاہم یہاں موجود لوگوں نے بتایا تحصیل میں آج سب سے بڑ اسرکاری عہدہ دار(چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی ) سیر میں موجود تھے اس لئے افسران کو از خودیہاں پر ہی موجود رہنا چاہے تھا ۔ ادھر پروگرام میں بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بھی پروگرام کا جائزہ لیا اور عوامی کے مسائل سنے ۔