سری نگر 31 اکتوبر: پولیس نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کیلر علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک مخصوص ان پٹ پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی کے دوران لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔پولیس نےان کی شناخت گوہر منظور بھٹ اور عابد حسین نندا ساکنان درابگام پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، ایک گرینیڈ، 10 راؤنڈ اور 60000 روپے برآمد ہوئے ہیں۔افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تھانہ کیلر میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں