سید اعجاز
ترال//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے سنیچر کے روز ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران لوگوں نے مختلف عوامی مسائل کو ان کی نوٹس میں لایا ہے ۔اس دوران ٹھاکر نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ الطاف ٹھاکر نے دورے کے بعد نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے متعدد مسائل کو ان کی نوٹس میں اور ”میں نے عوام کویقین دلایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے مسائل کو حد کرنے کے لئے وعدہ بند ہے ۔الطاف ٹھاکر نے بتایا منی سیکٹریٹ کام رکا پڑا ہے جس کی کام کو دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ترال میں میرج حال کی تعمیر کے لئے ٹنڈرنگ ہو رہی ہے اور ایک دو روز کے اندر ٹنڈرنگ ہوگی او ر جس ترال کو یہاں کی سابق سیاسی پارٹیوں نے نظر انداز کر کے ووٹ بنک کے لئے استعمال کیا ہے وہ زمانہ گیا ہے انہوں نے بتایا ترال کو ہمایک ماڈل ٹون بنائیں گے ۔انہدامی کارروائی سے متاثر دکانداروں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ مزکورہ دکان دار تین سال سے سڑک پر ہیں اور اس مسئلے کو بھی انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے ۔