چلڈرنز ڈے:نور پورہ ہائر سکنڈری سکول میں مختلف سرگرمیاں
سید اعجاز
´´´´ترال// چلڈرنز ڈے“ کے حوالے سے سنیچر کے روز گورنمنٹ ہائز سکنڈری سکول نور پورہ اونتی پورہ میں مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوا ہے جن میں سکولی بچوںاور عملے نے جوش و خروش کے ساتھ بڑ چڑ کر حصہ لیا ہے۔ادارے کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منعقدہ پرگرام کے دوران سکولی بچوں اور یہاں تعینات عملے نے جوش اور جزبے کے ساتھ ہر کھیل میں حصہ لیا جہاں طلباءاور طالبات نے مسرت کا اظہار کیا۔جن کھیلوں کو یہاں ،منعقد کیا گیا ہے ان میںٹگ آف وار،رن فار فن،ٹی ٹی،وغیرہ منعقد ہوئے۔اس دوران ان سب پروگرام کی نگرانی ہائر سکنڈری کے پرنسپل ایس اچھپال کر رہے تھے۔