- سید اعجاز
- سرینگر//اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو کہا کہ کشمیر میں ابھی موسم سرما کی تعطیلات کا کوئی منصوبہ یا تجویز نہیں ہے۔اسکول ایجوکیشن کشمیر (DSEK) کے ڈائریکٹر تصدق حسین میر نے کہا، "وادی کشمیر میں موسم سرما کی تعطیلات موسمی حالات کے مطابق ہیں۔”انہوں نے کہا، "ابھی تک، ہمارا موسم سرما کی تعطیلات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔”ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کو موسم کی صورتحال کی اجازت دینے تک جاری رکھے گا۔DSEK نے کہا، "محکمہ سکول ایجوکیشن موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں تب ہی فیصلہ کرے گا جب موسمی حالات خراب ہوں گے یا یہاں منفی درجہ حرارت ہو گا۔”میر نے کہا، "پہلے، اسکول پچھلے ڈھائی سالوں سے بند تھے جس کی وجہ سے ہمارے طلباء میں سیکھنے میں کچھ خلاءتھا۔”انہوں نے کہا، ان خلا کو پر کرنے کے لیے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اصلاحی کلاسز کا انعقاد کر رہا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموںو کشمیر کے تعلیمی ادارں میں مارچ سیشن لاگوں کیا گیا ہے تاہم یہاں کے تعلیمی اداروں میں آج بھی جون جولائی کا انفرا سٹریکچر موجود ہے جس کو فوری طور تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے