جموں، 14 نومبر (کے این او): ضلع ڈوڈہ کے اسرعلاقے میں پیر کو ایک گاڑی دریائے چناب میں گرنے سے تین سرکاری ملازمین لقمہ اجل بن گئےجبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ روڈ اینڈ بلڈنگز کے چار اہلکار ایک گاڑی میں سوار تھے جب وہ سڑک سے پھسل کر عصر کے قریب دریائے چناب میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈوڈا، اے ای ای اور ڈرائیور سمیت تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر زخمی ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکار کو سرکاری میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔