بشارت رشید
ترال: ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے 133 ویں یوم پیدائش پر سوموار کو اکمل ہائی اسکول ترال کشمیر میں بچوں کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ عملے نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز طلبہ کی جانب سے پیش کردہ تلاوت پاک اور نعت پاک سے ہوا، جس کے بعد تقاریر، خاکے اور نغمے پیش کیے گئے۔ اس موقعے پر سکول کے پرنسپل ظہور احمد شاہ نے بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے میں سکول کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ دیگر مقررین نے بھی طلباء کو ان کی صلاحیتوں سے روشناس کرانے کے لیے یوم اطفال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کی عزت افزائی کی گئی۔