سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے انڈور اسٹیڈیم بجونی ترال میں بدھ کے روز 2روزہ ضلع پلوامہ فنسنگ چمپئن شپ کا اغاز کیا گیا ہے جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے200کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں چیر مین سٹیزنز کونسل ترال فاروق احمد ترالی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے ۔فاروق ترالی اس تقریب میں ترال میں بچوں اور خاص کر نوجوانوں کی جانب سے الگ الگ مقابلوںمیں حصہ لینے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے انہوں یہاں کھیلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ اس چمپئن شپ میں بیرون وادی سے تعلق رکھنے والے کوچ مسٹر اجے بھی موجود تھے ۔جبکہ جنرل سیکٹری فیاض الفیاض نے بتایا یہ چمپئن شپ پہلی بار ضلع میں منعقد ہوئی ہے جہاں مقابلے کا دوسرا دن جمعرات کو ہوگا۔