ہفتہ, جون ۲۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خطہ چناب میں محض8ہفتوں میںدوسرا انتہائی خوفناک سڑک حادثہ

کشتواڑ میں خوفناک حادثہ ،ٹاٹاسومونالے میں جاگری، 4خواتین سمیت8افراد لقمہ اجل

by Srinagar Mail
16/11/2022
A A
خطہ چناب میں محض8ہفتوں میںدوسرا انتہائی خوفناک سڑک حادثہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۶۱،نومبر:خطہ چناب کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بدھ کی سہ پہر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں 4خواتین سمیت 8 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔خیال رہے یہ ضلع کشتواڑ میں گزشتہ 8ہفتوں کے دوران اس نوعیت کادوسرا انتہائی خوفناک سڑک حادثہ ہے ،کیونکہ 30اگست 2022کوایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے8افراد کی موت واقعہ ہوئی تھی ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کے روزشام 6بجے کشتواڑ کے مروہ علاقے میں ایک المناک حادثے میں کم از کم 8 افراد سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ ضلع کے مروہ کے علاقے رچل علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر رینی نالے میںجاگری،جسکے نتیجے میں گاڑی میں سفر کرنے والی4 خواتین سمیت 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس پارٹی نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ4 خواتین سمیت8 افرادموقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔مرنے والوں میں سے7 کی شناخت محمد امین شیخ ساکنہ چنجور مارچ، عمر غنی شاہ (ڈرائیور) ساکنہ نوپاچی مروہ، محمد عرفان حجام ساکنہ قدرنا مروہ، آفاق احمد حجام ساکنہ تھچنا، صفورا بانو ساکنہ انجیر مروہ، مزملہ بانو اور آسیہ بانو ساکنان یردو مروہ شامل ہیں۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے حادثے میں8 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔اسے پہلے ڈی سی کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو نے بھی 8جانیں تلف ہونے کااندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بازیابی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹویٹ کیااورکہامتاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر مزید مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ ، سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ادھر جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اس المناک حادثے میں قیمتی جانوںکے ضیاع پرسخت رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوںکیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا ۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ کوہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوںکوفوری مدد فراہم کی جائے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

معروف مصنف جی این ادفر کی ایک اور تصنیف منظر عام پر آئی

Next Post

پولیس نے بڈگام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

Related Posts

9کشمیری طلباءپر مشتمل پہلا قافلے ایران سے سرینگر پہنچ گیا

مرکز جموں و کشمیر سرکارامرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم: شیخاوت

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

جدید طرز پر آوارہ کتوں کی نسبندی سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے زیر غور

پدگام پورہ میں آورہ کتے کے حملے بعد خوف و ہراس

Next Post
پولیس نے بڈگام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

پولیس نے بڈگام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

مثالی کارکردگی اور انتہائی شاندار تحقیق کااعتراف3،کشمیری اسکالروںکا وزیراعظم ریسرچ فیلو شپ کےلئے انتخاب

مثالی کارکردگی اور انتہائی شاندار تحقیق کااعتراف3،کشمیری اسکالروںکا وزیراعظم ریسرچ فیلو شپ کےلئے انتخاب

ترال میں پہلا2روزہ ضلع فنسنگ چمپئن شپ کا اختتام پزیر

ترال میں پہلا2روزہ ضلع فنسنگ چمپئن شپ کا اختتام پزیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail