بشارت رشید
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے انڈور اسٹیڈیم بجونی ترال میں جمعرات کو2روزہ ضلع پلوامہ فنسنگ چمپئن شپ اختتام پزیر ہوا ہے جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے200کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔اختتامی تقریب میںڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اوتار سنگھ ترالی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے۔انہوں اس چمپئن شپ کے منتظمین اور کھلاڑیوں کے اس رول کی تعریف کی ہے۔اوتار سنگھ نے بتایا نوجوان کو خود کو جسمانی طور فٹ رکھنے اور منشیات کی وبا سے پاک رہنے کے لئے کھیلوں میں بڑ چڑ کر حصہ لینا چاہے ۔انہوں نے بتایا ہم ترال کے تینوں ڈی ڈی سی اس کوشش میں ہیں کہ یہاں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کھود کی سہولیات میسر رہے ۔انہوں نے ترال میں بچوں اور خاص کر نوجوانوں کی جانب سے الگ الگ مقابلوںمیں حصہ لینے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے انہوں یہاں کھیلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کے آخر پر کھیل میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے ۔