: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بکی ہاکر گاو¿ں میں جمعہ کو ایک55 سالہ رائس مل مالک اس وقت کچل کر ہلاک ہو گیا جب وہ مل کی اسپننگ مشین میں نصب کنویئر بیلٹ سے پھسل گیا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) تک پہنچنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلام احمد ڈار کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی رائس مل کی کنویئر بیلٹ میں پھسل گئے جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹر کے مطابق مل مالک کو متعدد زخم آئے جس کی وجہ سے اس کے اندرونی اعضائ کو نقصان پہنچا، اندرونی طور پر خون بہہ گیا، تاہم ہم نے اسے پیشگی علاج کے لیے سری نگر ریفر کر دیاتاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔