اونتی پورہ //فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے اور ریٹائر ہونے والوں کی شکایات کے ازالے کے لیے، ایس ایس پی اونتی پورہ شری محمد یوسف-جے کے پی ایس کی صدارت میں پولیس ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن (نان گزیٹیڈ) کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ڈار اونتی پورہ بھی موجود تھے۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے شرکاءکا خیرمقدم کےا اور کہا کہ وہ اب بھی پولیس تنظیم کا حصہ ہیں اور کسی بھی وقت کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ملاقات میں ریٹائرڈ افسران نے مختلف مسائل اٹھائے۔صدارتی آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ریٹائر ہونے والوں کو ان کی قیمتی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جاتا ہے اور وہ سمارٹ پولیسنگ میں پولیس افسران کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر سکتے ہیں۔ نیز محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے وارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔