بشارت رشید
ترال: تکشیلا انسٹی ٹیوٹ ترال کشمیر میں ہفتے کو کیریئر کونسلنگ و جانکاری پروگرام منعقد ہوا، جس میں طلباء، عملہ اور والدین نے شرکت کی، جس دوران بچوں کو مزکورہ انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقعے پر ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے، جنہوں نے اس طرح کے اقدامات کی ستائش کی اور انسٹی ٹیوٹ کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ چیئرمین سٹیزن کونسل ترال، فاروق ترالی، ایڈوکیٹ اشرف وانی، تکشیلا انسٹی ٹیوٹ کے ممبران اور دیگر معززین بھی پروگرام میں موجود تھے۔ پروگرام کے دوران مقررین کی جانب سے طلباء کو جدید ترین تعلیمی مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جبکہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ سکالرشپ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کئی طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ادھر سٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی نے ترال میں ایسے اداروں کو قائم کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ بچوں کو ایسے اداروں میں داخلہ لینا چاہیے۔