ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا ترال دورہ
نیوز ڈیسک
ترال: ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ہفتے کو ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران موصوف نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی (رح) کے استان پر حاضری دے کر وہاں ہورہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ موصوف وہاں ایک وفود سے بھی ملے، اور زیارت پاک کے ارد گرد ہورہے کام میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے فنڈز میں سے اب گیارہ لاکھ روپے زیارت پاک کو فراہم کرے گا، تاکہ زیارت پاک کے ارد گرد کسی کام کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے پہلے انہوں نے تکشیلا انسٹی ٹیوٹ میں کیرئیر کونسلنگ پروگرام میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے منتظمین کو ایسے اقدامات اٹھانے پر مبارک باد دی۔ سنگھ نے بعد میں رٹھسونہ اور لری بل علاقے کا دورہ بھی کیا، اور کچھ نئے بجلی ٹرانسفارمرز کا افتتاح کیا، جبکہ انہوں نے لری بل میں ایک سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔