سری نگر:21،دسمبر: کے این ایس : گڈ گورننس ہفتہ کے سلسلے میںبدھ کو پلوامہ ضلع کے شاہورہ تحصیل میں کل لتر اور نکلورہ میںدیہات میں تقاریب کا انعقاد ہوا جس دوران تحصیلدار شاہورہ ،لترسمیع اللہ نقشبندی، اے ای ای ایریگیشن اور نائب تحصیلدارلتر سمیت تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے نمائندوںکے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آن لائن موڈ کے ذریعے عام لوگوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔لوگوں کو جہاں ڈومیسائل سرٹیفکیٹس،آمدنی کے سرٹیفکیٹس،بے روزگاری کے سرٹیفکیٹس، فرد صفر، گردواری کے اقتباسات،جمع بندی کا اقتباس،پاس بکس، پاس بک جنریش کی سہولیات بہیم پنچائی گئیں وہیںآپ کی زمین آپ کے نگرانی جیسی خدمات حاصل کرنے کے لیے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔زیلدار نہر زینہ پورہ کے ساتھ لتر پر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔آفیسران نے لوگوں کو درپیش مسائل کئے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔شاہورہ ویلفیر فورم کے بلال شاہوری نے اس طرح کی تقاریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔