سری نگر:27، دسمبر: کے این ایس : : ضلع شوپیاں کے زاوورا علاقے میں منگل کو سڑک حادثے میں ایک نابالغ کی جان چلی گئی جبکہ کنبے کے دو دیگر افراد زخمی ہو گئے جن ک وفوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ کمسن بچے کی ہلاکت پر یہاں صف ماتم بچھ گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق منگل کے روز بعد دو پہر پہلاڑیہ ضلع شوپیان کہ زاوورا میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جنہیں ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا ہے۔ لڑکے کی شناخت جانو شکیل ولد شکیل احمد ساکنہ شوپیاں کے طور پر کی جبکہ زخمیوں کی شناخت گلشنہ بانو زوجہ عبد الرشیداشد اور نصرت جان زوجہ ریاض احمد کے نام سے ہوئی۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔