سری نگر:یکم جنوری: کے این ایس : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بلو علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار سے ان کی سروس رائفیل چھین کر فرار ہوا ہے واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاش تیز کی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ملی ٹینٹوں نے ایک سیکورٹی اہلکار کا ہتھیار چھیننے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ یہ واقعہ پلوامہ ضلع کے بیلو علاقے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ایک ملی ٹینٹ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی رائفل لے کر بھاگ گیا۔ اہلکار علاقے میں سی آر پی ایف گشت کا حصہ تھا۔حکام نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے ہتھیار چھیننے والے کا سراغ لگانے کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاش کارروائیاں تیز کر دی گئی ہے جبکہ پورے ضلع میں سیکورٹی کو متحرک کیا گیا۔