سرینگر/ 01 جنوری / کشمیر سے کنیاکماری تک بھارت ایک ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور امور کشمیرکے انچارج نے کہاکہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور کھڑا رہنا بھی جانتے ہے سرجیکل سٹرائیک اور بالاکوٹ پرائرسٹرائیک کرنے والوں کو ملک کودرپیش خطرات کاپہاڑہ پڑھایاجارہاہے دنیاجانتی ہے کون کتنا طاقتور ہے۔ ممبئی حملے کے بعد کرکٹ میچ رکنے والے فوج سے مدد مانگنے والے ہمیں ملک کے بارے میں سبق ناپڑھائے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے فوج کے پیچھے چھپنے کے بیان پرپلٹ وار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری امور کشمیرکے انچارج ترن چگ نے راہل گاندھی کی جانب سے دیئے گئے بیان کوبچگانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ 26/11کو جب ممئی میں حملہ ہوا تھا تو فوج سے مدد مانگنے کرکٹ میچ کومنسوخ کرنے والے ہمیں ملک کی حفاظت کے بارے میں پہاڑہ ناپڑھائیے ۔دنیاجانتی ہے کہ کون کتنا طاقتور ہے۔ سرجیکل سٹرائیک اور بالاکوٹ پرہوائی سٹرائیک اس بات کی غماز ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی حفاظت کرنے اور کھڑا رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔راہل گاندھی کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوںنے سوالیہ انداز میں کہاکہ راہل گاندھی گماپھیر اکر چین کانریٹو اور مارکیٹنگ کیوں کررہاہے ا سکے پیچھے کیاہے ۔سینئرلیڈر نے کہاکہ کسی کویہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک کی حفاظت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پرسوالیہ نشان لگادے یہ ملک ہم سب کاہے کشمیر سے کنیاکماری تک بھارت ایک ہے ہم ا سکا دفاع کرنا جانتے ہے او ردشمنوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہے ۔