سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے برن پتھری نامی گوجر بستی کے لوگوں کو دور جدید میں مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باعث طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانوں کے وفد نے بتایا علاقے میں اس ترقی یافتہ دور میں موبائیل فون نہیں چلتا ہے جس کی وجہ سے انہیں طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی طالب علموں نے بتایا وہ واحد بستی ہے جہاں کسی بھی کمپنی نے سینکڑوں کنکشن موجود ہونے کے باجود مواصلاتی ٹاور قائم نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا بستی کا یک بڑا حصہ انٹر نیٹ تو دور کی بات بلکہ کال بھی نہیں کر پاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا مجبوری کی حالت میں انہیںاس جگہ کا تلاش کرنا پڑتا ہے جہاں کم کم سے فون کہیں جاتاہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ برن پتھری ہر اعتبار سے پسماندہ ہے ۔انہوں نے بتایا چند سال پہلے بھی انہیں نے اس مسئلے کو لے کر علاقے میں ایک احتجاج بھی کیا تاہم اس وقت کے لیڈران نے ہمیں خالی یقین دلایا تاہم زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں ہوا۔تاہم انہوں نے بتایا اب کی بار ہمیں موجود ایل جی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ امید ہے کہ ہماری بات انہیں تک پہنچنے کے بعد ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کریں گے۔انہوں نے بتایا میڈیا ہمارا واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے وہ ان تک اپنی بات پہنچائیں گے۔FILE PHOTO