سری نگر:یکم جنوری: کے این ایس : //ترال کی دور افتادہ گوجر بستی بنگہ ڈار ستورہ آری پل میں باریوں جماعت میں زیر تعلیم اایک طالب علم نے مبینہ طور خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ادھر لل دید ہسپتال کے پاس ایک چالہ سالہ خاتون کی لاش کو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق۔پولیس نے نوجوان کی شناخت 18سالہ تنویر احمد کوہلی ولد غلام روسول کوہلی ساکن بنگہ ڈار ستورہ کے طور کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ طالب علم 12جماعت میں زیر تعلیم تھا۔پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدقی کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی و قانونی لوزامات پوار کر رہا ہے انہوں نے بتایا ابتدائی طور یہ خود کشی ہی لگ رہی ہے تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے جبکہ لوگ دم بخود ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھرلل دید اسپتال کے باہراتوار کے روز اس وقت سرا سمیگی پھیل گئی ہے جب ایک غیرشناخت شدہ چالیس سالہ خاتون کی نعش برآمد کی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا اتوار کے صبح جب علی الصبح ایک چالیس سالہ خاتون جس نے براون پھرن پہنا ہوا تھا کی نعش پائی گئی اور مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس کوآگاہ کیاپولیس پارٹی جائے موقع پرپہچ گئی اور نعش کواپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے او را سکے لواحقین کی تلاش شروع کردی ۔