منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے باوجود شدید سردی کی لہر برقرار

دن کی دُھوپ اورآسمان صاف رہنا سردراتوںکاباعث,گلمرگ سردترین جگہ، 8سے 10جنوری تک برف وباراں کاامکان:محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
03/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۳،جنوری: وادی کشمیر میں پیراور منگل کی درمیانی رات درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہونے کے باوجود شدید سردی جاری ہے۔اس دوران اتوار اور پیرکی طرح منگل کے روز بھی دن بھر کشمیرمیں دُھوپ چھائی رہی ،جسکے نتیجے میں دن کے وقت سردی کی شدت محسوس نہیں کی گئی ۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے 6جنوری تک موسمی صورتحال جوںکی توں اور شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاکہ جموں وکشمیرمیں 8سے 10جنوری تک برف وباراں کے ایک اورمرحلہ وقوع پذیرہوسکتا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب کے مقابلے میں پیراورمنگل کی درمیانی رات کشمیر وادی میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اتوار اورپیرکی درمیانی رات منفی 5.4ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ سری نگر کیلئے یہ درجہ حرارت معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایاکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا جواتوار اورپیرکی درمیانی رات بھی اتنا ہی درج ہواتھا،اور یہ اس جگہ کیلئے موجودہ موسم کیلئے معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میںاتوار اور پیرکی درمیانی رات منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں پیراورمنگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات پارہ کم سے کم منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایاکہ گلمرگ میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات درجہ حرارت کم سے کم منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںپیراور منگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جواس جگہ کیلئے موجودہ موسم میں معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں، شمالی کشمیر کے علاقے میں گزشتہ رات کو پارہ منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں پیراور منگل کی درمیانی شب درجہ حرارت منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا،جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایاکہ جموں صوبے میں بھی رات کادرجہ حرارت معمول سے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیراورمنگل کی درمیانی رات جموں ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومعمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے بتایاکہ بانہال میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ ، بٹوٹ میں شبانہ پارہ 0.1،، کٹرا میں 5.0، اور بھدرواہ میں0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔یادرہے کشمیرمیں چالیس دنوں پر محیط چلہ کلان 21دسمبر کوشروع ہوا،اور30جنوری تک جاری رہے گا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر 6 جنوری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ7 جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 8سے10جنوری تک ، جموں و کشمیر کے بہت سے مقامات پر برفباری اور بارش (جموں کے میدانی علاقوں میں) کے امکان کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا70فیصدامکان ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈانگری راجوری میں فائرنگ اور دھماکے کاکیس ,ملوث حملہ آوروںکے بارے معلومات فراہم کرنے پر10لاکھ روپے انعام کادینے اعلان

Next Post

ممتاز سماجی ثقافتی تنظیم غیور فاونڈیشن کی غیر معمولی میٹنگ جموں میں منعقد

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
ممتاز سماجی ثقافتی تنظیم غیور فاونڈیشن کی غیر معمولی میٹنگ جموں میں منعقد

ممتاز سماجی ثقافتی تنظیم غیور فاونڈیشن کی غیر معمولی میٹنگ جموں میں منعقد

ڈی ڈی سی پکھر پورہ نے بارہ کروڑ کے دو سڑک پروجکٹوں کا افتتاح کیا

ڈی ڈی سی پکھر پورہ نے بارہ کروڑ کے دو سڑک پروجکٹوں کا افتتاح کیا

اننت ناگ میں تیز رفتار کار نے 3 افراد کو ٹکر مار دی 1 ہلاک،2 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail