سری نگر3جنوری: کے این ایس : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بوچو کوکرناگ علاقے میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر مذید تحقیقات شروع کیا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق ذرائع نے بتایا ایک آلٹو-800بیئرنگ نمبر3465 ۔JK03K نے بوچو کوکرناگ میں تین افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی تینوں کو موقع سے نکال کر ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا، جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دیا۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالمجید ڈار ولد غلام قادر ڈار اور زخمیوں کی شناخت شمیم احمد ملک ولد گل ملک اور اشتیاق احمد ملک ولد غلام محمد ملک کے طور پر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سبھی بوچو کوکرناگ کے رہنے والے ہیں پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔