سری نگر۴جنوری: کے این ایس : وادی کشمیر میں چلہ کلان میں موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ عوام کو شدید سردی کا سامنا ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 7جنوری تک شدید سردی کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے بتایا ،8اور9کو میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے امکانات ہیں ۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائر ایکٹر نے بتایا ہلکی اور درمیانی درجے کی برف باریاور موسم ابر آلود رہنے کے سلسلہ 7سے 14تک جاری رہے گاکشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواو¿ں کا زور برابر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام پہلگام میں سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں7 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران8 سے9 جنوری تک وادی میں برف باری ہونے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا اس مدت کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی درمیانہ درجی کی برف باری کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا اسی طرح جموں میں اس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوگی۔ محکمہ کے ڈپٹی دائر ایکٹر نے بتایا کہ جو بالائی روڑ جس میں مغل روڑزوجیلا پاس وغیرہ میں6سے لیکر8اینچ تک کی برف باری ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے بتایا9سے11تک موسم ابر آلود رہے گا اس کے بعد 11سے12تک میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی برف باری ہو گی ۔ محکمہ نے بتایا7سے لیکر14تک موسم کل ملا کر ابر آلود رہے گا جس دوران برف باری اور بارشیں ہوں گے ۔بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔