سری نگر۴جنوری: کے این ایس : جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے بے روز گار سیول انجینئروں نے سرکار خاص کر سر وس سلیکشن ریکروٹ منٹ بورڑ( SSRBکے چیر امن سے اپیل کی ہے حالیہ بھرتی نوٹیفکیشن نمبر6نومبر2022کے آخری تاریخوں میں یوسع کی جائے تاکہ انہیں فارم داخل کرنے کا موقع فراہو نے کے ساتھ ساتھ اپنی قسمت آزمائی کا موقع دیا جائے ۔کشمیر نیوز سروس کو وادی کے ایک انجینئرنگ کالج سے حال ہی میں کامیاب ہوئے سیول انجینئرنگ کے طالب علموں کی ایک وفد نے بتایاسر وس سلیکشن ریکروٹ منٹ بورڑ( SSRBکے چیر مین سے اپیل کی ہے حالیہ بھرتی نوٹیفکیشن نمبر6نومبر2022جاری کیا ہے جس کے تحت شعبے کے امیدواروں سے فارم طلب کئے گئے ہیں جس کی آخری تاریخ 20دسمبر2022مقرر کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا مزکورہ آخری تاریخ کے چند روز بعد وادی کے ایک انجینئرگ کالج میں زیر تعلیم طلباءکے نتائیج منظر عام پر آگئے ہیں جس کے ساتھ کالج کے کم بیش100سے زیادہ طلباءفارم داخل کرنے کے اہل ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا تاہم اس پوسٹ کے لئے کم سے کم 5سال بعد فارم نکلتے ہیں اور انہیں5سال تک انتظار کرنا ہوگا ۔انہوں نے بورڑ کے چیر مین سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں اب کی بار ایک موقع دیا جاتا تو وہ بھی اپنی قسمت آزمائی کرتے۔انہوں نے چیر مین اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے داخلہ فارم کے تاریخوں میں چند روز کی توسیع کی جائے تاکہ وہ بھی اس امتحان میں اپنا قسمت آزماتے۔اس حوالے سے اگر چہ چیر میں ایس ایس آر پی سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھ فوری طور رابطہ ممکن نہیں ہوا ۔